241

تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع....

... تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع 19/Mar/2019 www.khouji.com/news تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی اور 330میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں اور جشن منایا۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 330میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل کردی ہے، بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی نے کہا کہ تھر کے 21ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300اسکوائر کلو میٹر اراضی میں کوئلہ موجود ہے، تھر میں پائے جانے والے 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائر دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار 2 ارب ٹن ہے۔دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے بھی پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔یاد رہے کہ تھرکول منصوبے کا آغاز 2011میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 2020 تک دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوجائے گی۔